مہر خبررساں ایجنسی نے ویبگاہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ ہایکو ماس کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں در حقیقت یورپی ممالک کی سکیورٹی اور ثبات کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں ہم مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت کریں گے۔ جرمن وزیر خارجہ نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی امریکہ کے اس اقدام کو اشتباہ اور غلطی سمجھتا ہے۔ اس نے کہا کہ جرمنی یورپی ممالک کے ساتھ ملکر ایران کے ساتھ تجارت کو جاری رکھے گا اور ہم مشترکہ ایٹمی معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات عمل میں لائیں گے۔اس نے کہا کہ امرlکہ کی ایران کے خلاف پابندیوں سے یورپی ممالک کا امن اور ثبات داؤ پر لگ گیا ہے۔
جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں در حقیقت یورپی ممالک کی سکیورٹی اور ثبات کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں ہم مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت کریں گے۔
News ID 1885447
آپ کا تبصرہ